سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری شدہ حکم نامہ کے مطابق جس شہری کے پاس آٹومیٹک اسلحہ موجود ہو وہ حکومت کی ہدایت کے مطابق مورخہ 31جنوری 2018سے پہلے پہلے ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر کے منتخب کردہ اسلحہ مرمت کاریگر ان جہانزیب اسلحہ ڈیلر/اسلحہ مرمت کاریگر نیوروڈ مینگورہ سوات، زیارت گئل اسلحہ مرمت کاریگر مین بازار مینگورہ سوات، گل احمد اینڈ بردرز اسلحہ ڈیلر خوازہ خیلہ سوات سے رابطہ کریں تاکہ اس کو سیمی آٹومیٹیک میں تبدیل کیا جائے۔علاوہ ازیں اگر کوئی شخص اسلحہ کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع کرنا چاہتا ہے تو اسی صورت میں صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق آٹومیٹیک رائفل کی 50ہزار اور آٹو میٹیک پستول کی 20ہزار روپے ادائیگی کی جائے گی۔
1,336 total views, 2 views today
Comments