سوات ()آرپی اُو ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈاپور کے ہدایت پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی احکامات پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ضلعی پولیس کے تعاون سے ایک شاندار پہلا2018والی بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ پولیس سوات کا انعقاد کیا گیا۔والی بال ٹورنامنٹ میں سوات پولیس کے تمام سرکلز نے حصہ لیا ۔پہلا2018والی بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ پولیس سوات کا فائینل میچ مٹہ سرکل بمقابلہ پولیس ٹریننگ سکول سوات کے مابین کھیلا گیا،فائنل انتہائی سنسنی خیز مقابلہ کے بعد مٹہ سرکل نے جیت کرپہلا2018والی بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ پولیس سوات کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا، مٹہ سرکل سے تعلق رکھنے والے داود خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔مہمان خصوصی اختر حیات خان گنڈاپور نے جیتنے والے ٹیم اور رنراپ ٹیم کو انعامات دیتے ہوئے جوانوں کی محنت لگن اور عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان وطن عزیز کے آنے والے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں ۔ملک کی بھاگ دوڑ اور ترقی و استحکام ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کے بعد اب آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔وطن عزیز کی ترقی، بقا ،سا لمیت اور تحفظ کی خاطر آپ لوگوں کو دن رات محنت اور آپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تا کہ ہمارا پیارا ملک اقوام عالم میں ترقی کی دوڑ میں ہر میدان میں آگے ہی آگے بڑھ سکیں ،کھیلوں کود کی مثبت سرگرمیوں سے ہی آپ لوگوں میں برداشت اور صبر کا مادہ پیدا ہوتا ہے ۔ صحت مند سرگرمیوں سے ہی آپ لوگ ایک صحت مند اور مفید شہری بن کر وطن عزیز کے ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں پولیس فورس کو ایک غیر روایتی اور پیچیدہ حالات کا سامنا ہے ۔آپ لوگ اپنی بہترین، پروفیشنل صلاحیتوں اور جذبے کے بدولت ہی ان عصر حاضر کے موجودہ درپیش چیلنجز سے بہ آحسن طریقہ سے عہدہ برآہ ہو سکتے ہو۔
1,824 total views, no views today