سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات نے پی ڈی ایم اے پارسا کے فنڈسے کا لام کے چار سکولوں سمیت سترہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے 32کروڑ روپے کی منظوری دے دی ۔آج ڈپٹی کمشنر سوات عامرآفاق کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ریکنسٹرکشن و رہیبلٹیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ان 17سکولوں کی منظوری دے دی گئی جو سیلاب اور طالبانائزیشن کی وجہ سے مکمل تباہ ہوئے تھے۔ ان سکولوں میں کالام کے چار، کبل کے بارہ اور مٹہ کا ایک سکول شامل ہے۔
1,626 total views, 2 views today
Comments