سوات، غالیگے پولیس نے ایک کارراوائی کے دوران ایک سوزوکی پک سے ایک کلوگرام چرس برآمد کرلیا ہے اور ملزم آمان اللہ ولد زرین کو گرفتار کرلیا ایس ایچ اور غالیگے عماد خان نے کہا ہے کہ علاقے میں سماج دشمن عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور علاقے میں کسی کو منشیات فروشی اور دیگر خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں د ی جائیگی۔
کا لام ، سوات میں کالام پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا،کاروائی کے دوران1530 گرام چرس، ایک کلاشنکوف اور دو پستول برآمد کئے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد حوالات میں بند کردیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ایس ایچ او کالام شکیل خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وادی کالام سے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔
413 total views, no views today


