مینگورہ ، سوات میں بجلی بحران اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ وکم وولٹیج کا معاملہ ڈیڈک سوات کاچےئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے صوبائی اسمبلی فلورپر اٹھالیا اس حوالے سے فضل حکیم کے توجہ دلاؤنوٹس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے پیسکو کے صوبائی چیف کو طلب کرلیا دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سوات میں بجلی بحران اور کم وولٹیج کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور سوات میں صوبائی حکومت کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے
، انہوں نے کہاکہ بجلی سے متعلق سوات کے مسائل چیف پیسکو کے نوٹس میں لائیں گے اور انہیں اس پرعملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات اٹھانے پر مجبور کریں گے انہوں نے کہاکہ واپڈا کی طرف سے مظالم اور غفلت کی وجہ سے صوبائی حکومت کی بدنامی ہورہی ہے اور آج سوات میں لوگوں کو نہ صرف پریشانی کا سامنا ہے بلکہ عوام سراپا احتجاج ہیں عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیا ہے ، جبکہ مرکزی حکومت اور واپڈا کی طرف سے سوات کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے زیادتی و نا انصافی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے کہاکہ سواتیوں کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے انہوں نے کہاکہ عوام کو وواپڈا کے مظالم کے حوالے نہیں کرسکتے ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے دکھ درد سے بخوبی آگاہ ہیں خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھا ہے ، انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلا تفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل کہ پورا علاقہ واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے مرکزی حکومت اور چیف پیسکو کو یہ اہم مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا چاہئے۔
427 total views, no views today


