مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ن مٹہ کے مقامی رہنماء شیرین محمد سواتی اور یونین کونسل سخرہ کے پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماوں ویلج ناظم طوطا کونسلر حضرت علی کونسلر اشبر میاں فرمان علی سواتی ایڈوکیٹ محمد اسلام رحمت علی خان اور دیگر افراد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے خصوصی مشیر انجنئیر امیر مقام اور ضلع ناظم محمد علی شاہ کا دورہ یونین کونسل انتہائی کامیاب رہا اور یہاں پر جلسے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت یہاں پر ن لیگ کی مضبوطی کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کی عوام امیر مقام اور ضلع ناظم محمد علی شاہ اور دیگر قائدین کے دورہ یونین کونسل پر انکے شکریہ ادا کرتے ہیں اور خاص کر انجنئیر امیر مقام کے طرف سے یونین کونسل سخرہ کیلئے بجلی کی نئے فیڈر اور علاقے کیلئے نادرہ دفتر منظور کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس علاقے کیلئے مذید ترقیاتی کاموں کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھایئنگے انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ تھے اور انشاء اللہ ائندہ بھی رہینگے ۔
1,134 total views, 2 views today