مٹہ سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام پی کے84کے متوقع امیدوار اور ایم ایم اے کے سابق امیرعبد الغفار خان آف سین پوڑہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بعض اخبارات میں تحصیل کونسل کے متعلق بے قاعدگیوں کی پریس کانفرنس شائع ہوئی تھی جس میں جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام امیر اور پریس سیکرٹری بٹھاکراپنے ذاتی عناد کیلئے استعمال کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نہ کسی پر الزامات لگاتے ہیں اور نہ کسی فرد کواسطرح کے کام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے اپنے جماعتی دستوری تقاضے ہیں ان تقاضوں کو مد نظر رکھ کر اپنے حدود میں بات کرنی چاہئے۔عبد الغفار خان نے مذید کہا کہ جمعیت کے قواعد سے ناواقف حضرات سوچ سمجھ کر بات کرنے کا سلیقہ اپنائے ۔
1,848 total views, no views today



