کبل،چند ماہ قبل تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں سلیمان ولد جنت گل ساکن درگئی حال کوزہ بانڈئی نے 9 سالہ معصوم بچے عطا ء اللہ ولد فضل رحمان ساکن کوزہ بانڈئی کے ساتھ بدکاری کی اور بعد میں بے دردی سے قتل کردیا تھاجس کو پولیس نے پکڑ کر جیل بھیج دیا تھا گذشتہ روز ملزم سلیمان کو ایڈیشنل سیشن جج کبل اسد حمید خان کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر ملزم کو زیر دفعہ 302سزائے موت جبکہ زیر دفعہ 377پانچ سال قید سخت سمیت مقتول کے ورثاء کو دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سناکر جیل بھیج دیا گیا ۔
1,160 total views, no views today
Comments


