سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختونخوا کے جملہ سٹینو گرافر ز اور پرائیویٹ سیکر ٹریز کی اپ گریڈیشن تاحال نہ ہوسکی ، صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بعد کیس اب وزیر اعلیٰ کے میز پر پڑا ہے ، اپ گریڈیشن نہ ہونے کے باعث سٹینو گرافر ز کو مایوسی کا سامنا ہے ، سٹینو گرافرز اور پرائیویٹ سیکرٹریز جو زیادہ تر اہم افیسر ز کے ساتھ 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کے مختص کردہ کمیٹی جنہوں نے باقاعدگی سے سٹینوکیڈرز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ بو ساطت سپیکر صوبائی اسمبلی وزیر اعلیٰ کو عمل درآمد کے لئے ارسال کی ہے لیکن باوجود تمام قانونی ضوابط اور تھرو پراپر چینل سکروٹنی کمیٹی نے کیس کو ترجیحی طور پر اگزامن کرنے کے بعد اپنا فیصلہ سٹینو کیڈرز کے حق میں باقاعدگی سے سپیکر سے منظوری لیکر چیف منسٹر کو نوٹیفکیشن کے لئے بھجوا دیا گیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی پراگراس اور منظوری چیف منسٹر کے افس سے جاری نہیں ہوا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے ، سٹینو گرافرز اور پرائیویٹ سیکرٹریز کی مزید سروس سٹرکچر بھی نہیں ہے اور اپنے ہی پوسٹ پر ریٹائرڈ ہورہے ہیں ، انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اس سلسلے میں ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ ہمیں اپ گریڈیشن کا حق دے ۔
1,426 total views, no views today
Comments


