سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)پروموشن کمیٹی کا اجلاس ، 81اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کی رینک میں ترقی جائزہ لیا گیا ، سفارشات آئی جی کو بھیجوائی جا ئیگی ، گذشتہ روز پروموشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان ہوا ، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود ، ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ اور ڈی پی او دیر آپر اور لوئر نے شرکت کی، اس موقع پر 81اے ایس آئیز پروموشن کمیٹی کے سامنے پیشی ہوئے ، جن کی ترقی کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر ڈی آئی جی نے آئی جی کو ترقیوں کی سفارش کردی ۔
1,256 total views, 2 views today
Comments