سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پاکستان بیت المال اسلام آباد کی ممبر و کواڈی نیٹر بی آئی ایس پی کے پی کے اور ضلع کونسلر نسیم اختر کے رہائش گا ہ محلہ ناصر خیل سیدو شریف میں14 غریب اور نادارخواتین میں پاکستان بیت المال جا نب سے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، ضلع ناظم شانگلہ نیاز خان اور پا کستان بیت المال کے ممبر نسیم اختر نے نقد چیک تقسیم کئے ، اس موقع پر ضلعی کونسلر نسیم اختر نے کہا کہ ہم نے سیدو شریف ، مینگورہ اور منگلور کے غریب اور نادار خواتین میں 50 ہزار، 20 ہزاراور 10 ہزار کے چیک تقسیم کئے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ معذور افراد میں بھی چیک تقسیم کئے اور یقین دلاتی ہوں جو بھی حقدار ہے ان کو یہ حق ملے گا اور کسی کی حق تلفی نہیں کی جائیگی ، تقریب کے آخر میں ضلعی کونسلر نسیم اختر نے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اور ضلع ناظم شانگلہ نیاز خان کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
1,816 total views, 4 views today