سوات، سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک پاس طالبات کو داخلوں میں شدید مشکلات کا سامنا، سوات کے تعلیمی بورڈ کے نتائج کے بعد ہزاروں طالبات نے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے درخواستیں جمع کئے ہیں مگر ان میں زیادہ ترتعلیمی اداروں خصوصا سکنڈری سکولوں میں طالبات کو داخلوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، متعدد سکنڈروں سکولوں کے پرنسپل نے انٹری ٹیسٹ ، محدود نشستوں اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے بنا پر متعدد ہونہار طالبات کو داخلوں سے محروم کررکھاہے،
گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اوڈیگرم میں داخلہ لینے والے طالبات کو بھی شد ید مشکلات کا سامناہے اس سلسلے میں متعدد والدین نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ دس جون کو سوات بورڈنے رزلٹ کا اعلان کیا اور بیس جون کو ہائر سیکنڈری سکول نے داخلے بند کردئے ہیں اسطرح طالبات کے والدین نے کہا کہ سکول میں پرنسپل مسلسل غٰیر حاضررہتی ہے جس کی وجہ سے روزانہ کئی استانیاں غٰیر حاضر رہتی ہے اور کئی سکول میں حاضر ہوکر بھی کلاسیں نہیں لیتی۔ اس سلسلے میں فیل ایجوکیسن افیسر مس شمیم سے بار بار رابطہ کنے کی کوشش کی مگر ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا، والدین نے محکمہ تعلیم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
401 total views, no views today


