سوات، ملک بھر میں شدید گرمی لی لہر،سیاحوں نے سوات کے پر فضاء مقامات کالام ،اوشو مٹلتان ،چشمہ اوشو ، گلیشئراور مہوڈنڈ ویلی کا رخ کرنا شروع کردیا ،سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی پر فضا مقامات کی رونقوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے سیاحوں کی کھانے پینے کے لئے ہوٹلز کھولنے سمیت مہمانوں کی حفاظت کے لیے پولیس نفری بھی دن رات سڑکوں پر گشت کرتے نظر آرہے ہیں ،تحصیل انتظامیہ بھی سیاحوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے متحرک ہوچکی ہے
اے سی بحرین عارف خان یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنی سطح پر ہوٹلز انتظامیہ کو سیاحوں کو نارمل ریٹ پرمعیاری کھانہ اورصاف کمرے مہیا کرنے کی ہدایات جاری کئے ہیں اور وقتاََ فوقتاََ جائزہ بھی لے رہے ہے، ناقص کھانہ اور من پسند قیمت لینے پر بھاری جرمانہ کیا جائیگا ، سیاحوں کی سہولت کے لئے بحرین تا کالام روڈ پر بھاری مشیزی سے مرمت کا کام جاری ہے انشاء اللہ کچھ دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔
442 total views, no views today


