کبل(الطاف خان سے) تحصیل کبل قلا گے میں سواریوں بھری ڈاٹسن گہری کھائی میں جا گری ، دو افراد موقع پر جا بحق خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ،ہسپتال منتقل حا دثہ اتفاقیہ کے وجہ سے کسی کے خلاف رپورٹ درج نہیں کی گئی تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ قلاگے سریکوپ کے مقام پر یو تھ کونسلر اجمیر خان ساکن ما بنڑ کے سواریوں سے بھری سڑک کے کنارے کھڑے ڈاٹسن اچانک روانہ ہونے کے وجہ سے گہری کھا ئی میں گر گئی جس کے نتیجے میں صا حبزادہ ولد شمکے اور اجمیر ولد سید قمر جان ملا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ مسما ۃ ج زوجہ قا ضٰ محمد ، مسما ۃ پ زو جہ حضرت نواب ، مسما ۃ ن زوجہ حضرت سید ، ما لم ولد را ضی محمد ، عزیز اللہ ولد حسن اور سعد ولد حضرت نواب زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے سید و ہسپتال منتقل کئے گئے جہا ں پر ان کی حا لت خطرے سے با ہر بتائے جا رہے ہیں یا د رہے کہ حا دثے کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے رپورٹ درج نہیں کی گئی۔
2,067 total views, no views today



