کبل (تحصیل رپورٹر)حلقہ PK 82کوز اباخیل میں مختلف سیاسی جماعتوں کو بڑا دھچکا ،درجنوں افراد نے سابق ممبر اسمبلی وقا ر احمد خان کو موزوں شخصیت قرار دے کر ANPمیں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ANPکو پختون قوم کیلئے قربانیوں کا واحد جماعت قرار دیتے ہوئے درجنوں افراد نے وقار احمد خان کے ہا تھوں میں ہاتھ دیدیا منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے سابق MPAوقار خان ،قومی اسمبلی کیلئے نامزد امیدوار شیر شاہ خان نے کہا کہ صوبے کے وسائل پنجاب کے دھرنوں پر خرچ کر نا پختون قوم سے غداری ہے اس کی مکمل احتساب قوم کرینگے پختون قوم کی امن پرستی دنیا پر واضح ہو چکی ہے کہ یہ قوم امن پسند قوم ہے جوکہ مذہب اور تبدیلی کے نا م پر دھوکے میں نہیں آئینگے منعقدہ اجتماع میں پارٹی کے ضلعی ممبر شاہ سید ،ابرہیم دیولئی ،شیراز ننگیال ،سجاد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اسلام کے نام پر ایم ایم اے ایک مرتبہ پھر جمع ہو کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارے دور میں دہشتگردی سے پورا نظام مفلوج ہو گیا تھا جو ANPکے قربانیوں کے بدولت نہ صرف امن قائم کی بلکہ انفراسٹکچر کے نظام کو بھی بحال کیا گیا تبدیلی کے دعویداروں نے قوم کو دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ نہ دیا گیا اجتماع سے سابق ممبر اسمبلی وقار خان اور شیر شاہ خان نے کہا کہ جب سوات میں دہشت گر دی کا راج تھا تو ایم ایم اے اور دیگر جماعتیں خاموش تھے جو ا ایک بار پھر قوم کو دھوکہ دینے کیلئے جمع ہو گئے ہیں انہوں نے مذید کیا کہ پختون قوم اپس کے تمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں اور ائندہ الیکشن میں عوام ANPکے ہاتھ مظبوط کر کے امن کو تقویت اور دھوکہ کر نے والے تبدیلی کے دعویداروں کو شکست کے تیاری کریں اس موقع پر مختلف سیا سی جماعتوں PMLN،JIاور PTIسے مستعفی ہو کر درجنوں افراد نے ANPمیں شمولیت کا اعلان کیا۔
1,704 total views, 2 views today