ہنگو: فورسز نے سرچ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ فورسز نے اطلاع ملنے پر ہنگو میں سرچ آپریشن کیا اور بروقت کارروائی کرکے 2 ملزمان سے 5 خودکش جیکٹیں، 2 مشین گن، 6 مارٹر گولے، 6 میزائل اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے سیکڑوں کلو بارود بھی قبضے میں لے لیا
جبکہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
432 total views, no views today
Comments


