سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں حق پرست پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور سوات پی ایم اے کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت عصمت اللہ صوبائی چیئرمین حق پرست پیرامیڈیکس اے پی پی ایس ایف منعقد ہوا ، جس میں میاں گل علیم سینئر صوبائی نائب صدر اے پی پی ایس ایف بھی شریک تھے، میٹنگ کے بعد ایک پریس ریلز میں صوبائی وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا گیا کہ سوات پی ایم اے کے طرف سے یکم مارچ 2017کو انکو سپاسنامے میں پیش کئے گئے مطالبات میں سے دو پر کام جاری ہے ، ہم وزیر اعلیٰ سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ اس پر کام کو مزید تیز کیا جائے ، اجلاس میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی پی ایم اے روئیدار شاہ گروپ ہمیشہ ہمارے کئے گئے کام جو کہ مکمل ہونے کے قریب ہوتا ہے ، اخر میں اس کی کریڈیٹ لینے کی ناکام کوشش کرتے ہیں لیکن یہ سب کچھ ریکارڈ پر ہے کہ پیرامیڈیکل پریکٹس اور ری سٹرکچر نگ جو کہ سوات پی ایم اے نے یکم مارچ 2017 کو وزیر اعلیٰ کو پیش کئے گئے تھے اور یکم جو لائی 2017کو حق پرست پی ایم اے نے اپنے خرچے روزنامہ مشرق میں وزیر اعلیٰ کے نام ہمدردانہ اپیل کیا تھا اور صوبائی صدر روئیدار شاہ نے اسکی بھر پور مخالفت کی اور ریکارڈ کا حصہ ہے ، آج وہ کس منہ سے ان مسائل کا کریڈیٹ لے رہاہے ان تمام مسائل پر ہمارے کوشش دن رات سیاسی ایوانوں اور عدالتوں سے لیکر ہر فورم پر جاری ہے اور انشاء اللہ پیرامیڈیکس اس سلسلے میں بہت جلد خوشخبری سنیں گے ۔
1,389 total views, 2 views today