سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھا نہ شاہ ڈھیرئی الطاف حسین خان نے کھلی کچہری کا انعقا کیا ، کھلی کچہری میں علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او الطاف حسین خان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے ، ہم نے تہہ کر رکھا ہے کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ کریں گے ، انہوں نے علاقہ عمائدین سے اپیل کی کہ جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعان کریں اور جہاں کئی بھی مشکوک یا جرائم پیشہ افراد عوام کو نظر آئیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں ، انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام ملک کر علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کریں گے ، اس موقع پر ایس ایچ او شاہ ڈھرئی الطاب حسین خان نے علاقہ عمائدین کو یقین دلایا کہ پولیس اپکے خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہے اور ہمارے دروازے عوام کے کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں ، عوام کسی بھی وقت اپنا فریاد لیکر تھانے میں آسکتے ہیں ۔
1,407 total views, no views today



