مٹہ (نمائندہ )ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنوری نے کہا ہے کہ اس وقت میڈیا معاشرے اور عوام کی انکھیں اور کان ہے اسلئے ایک پرامن جرائم اور منشیات سے پاک معاشرے کی قیام ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اسلئے میڈیا عوام اور پولیس ملکر ایک خوشحال معاشرے کی قیام کیلئے کام کرینگے انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں میں رشوت کی نام کو ختم کردی ہے اور عوام کی بغیر کسی لالچ کی خدمت اس وقت پولیس نے اپنے ذمہ داری بناکر عوام کی تحفظ اور خدمت کرتے ہیں عوام منشیات اور خصوصاً ائیس کی نشے کو ختم کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیس تھانوں میں کرپشن اور لالچ کلچر ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک اہم ذمہ دار ادارہ ہے اسلئے میڈیا ایک پرامن جرائم اور منشیات سے پاک معاشرے کی قیام میں پولیس کا ساتھ دیں کیونکہ پولیس عوام اور میڈیا کی تعاون کی بغیر کچھ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام پولیس کیساتھ ملکر ائیس جو ایک خطرناک نشہ ہے اس نشے کو ختم کرنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ائیس نشے کو ختم کرنے میں علاقہ معززین اور میڈیا بھی اپنا رول ادا کرکے نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ تمام مالک مکان اپنے گھروں کو کسی کو بھی کرائے پر دینے کیساتھ پولیس انٹری ضرور کریں انہوں نے کہا کہ تمام مساجد میں بھی لاوڈ سپیکر نماز جمعہ کے علاوہ کسی بھی سرگرمی کیلئے استعمال کرنے پر بھی پابندی ہے انہوں نے کہا پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اس سلسلے میں عوام پولیس اور دیگر اداروں کا ساتھ دیں
1,492 total views, no views today



