بریکوٹ( ریاض احمد سے) تھانہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بریکوٹ ضلعی زکواۃ کمیٹی سوات نے ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں کورس مکمل کرنے والے 90طلباء میں اسناد تقسیم کردئیے۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقدہوئی جس کے مہمانی خصوصی ضلعی زکواۃ چیرمین خورشید اقبال تھے جبکہ اس موقع پر ضلعی زکواۃ آفیسر سوات عطاء اللہ ،صدر ٹی آئی ٹی رفیق احمد،ڈائریکٹر کالج خلیل احمد،پرنسپل رحیم اللہ سیماب خان کے علاوہ طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔مہمانی خصوصی خورشید اقبال خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ موجود ہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔معاشرے کے نوجوان طبقہ جدید ٹیکنالوجی کے علوم کے حصول پر تمام تر توجہ مرکوز کریں اور اپنے ملک کو ترقیافتہ ممالک کے صفوں میں شامل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آج دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے انہوں نے جدید ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے توسط سے آج پوری دنیا ایک گلوبل ویلیج میں تبدیل ہوگئی ہے ۔انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی حصول بھی ضروری ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹی آئی ٹی خلیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امسال ضلعی زکواۃ کمیٹی کے تعاون سے مورا سکالر شپ کے ذریعے کالج ہذا نے الیکٹریشن میں 17،سیفٹی کورس میں 36،لینڈ سروے میں 18جبکہ اٹو کیڈ میں 19کامیاب طلباء نے کورس مکمل کرکے اسناد اور نقد رقم بھی وصول کی۔انشاء اللہ یہی طلباء باعزت روزگار کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانی خصوصی خورشید اقبال ،ضلعی زکواۃ آفیسر سوات عطاء اللہ ،صدر ٹی آئی ٹی رفیق احمد،ڈائریکٹر کالج خلیل احمد،پرنسپل رحیم اللہ سیماب خان نے تمام کامیاب طلباء میں اسناد تقسیم کئے ۔
1,398 total views, 2 views today