بریکوٹ (سہیل باچہ سے)وزیر اعلی کے پی کے پسند نا پسند اکی بنیاد پر کاروائیاں کرتے ہیں ،جو کرپشن کرتے ہیں انکو کچھ نہیں کہتے ،میری بہن ایم پی نگینہ خان نے اپنا فنڈ فروخت کر دیا ہے اور کوئی اسکو کچھ نہیں کہتاان خیالات کا اظہار ایم پی اے نگینہ خان کے بھائی محمد ایان خان نے بریکوٹ پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اانہوں نے کہا کہ نگینہ خان میری بہن ہے مجھے انکی عزت عزیز ہے مگر میں قوم کی لوٹی ہوئی دولت اور عوامی پیسہ انکے جیب میں نہیں جانے دونگا ،ایم پی اے نگینہ خان نے اپنا فنڈ جمعیت علماء اسلام کے اہم کارکن پر فروخت کر دیا جیسی وہ اپنی من پسند طریقے سے استعمال کر رہا ہے ،ایم پی اے نگینہ خان نے ایکسین امین خان کو متعد دبار رشوت لینے کی پیشکش کی مگرناکام رہی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے پسند نا پسند کی بنیاد پر کرپشن کے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں جیسے ضیاء اللہ افریدی ایک سال جیل میں رہے ،بخت بیدار خان اور ابرار تنولی کو کرپشن کے الزامات لگائے اور میری بہن نگینہ خان کھلے عام کرپشن کر رہی ہے انصاف کے نام پر اعوام کا پیسہ ہضم کر رہی ہیں انکا شوہر انکادست راست ہے اور کرپشن میں بے تاج بادشاہ ہے انہوں نے مذید اکہا کہ مجھے ایم پی اے نے کئی بار سرکاری نوکری دینے کی کوشش کی مگر میں انکی باتوں میں نہیں ایا اور پیشکش کو لات مار دی۔میں اپنی بہن کو کھلے عام چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ مناظرہ کرے میں انکو تمام کرپشن ثبوت کیساتھ پیش کرونگا ۔انہوں نے وزیر اعلی کے پی کے ،صوبائی محتصب،انٹی کرپشن ،اور نیب سے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے میں انکے خلاف تمام ثبوت پیش کرونگا ۔
1,692 total views, 2 views today
Comments