مینگورہ، محکمہ گیس کی غفلت،مینگورہ ،سیدوشریف اوردیگرعلاقوں میں بائیس گھنٹے سے زائد گیس کی سپلائی معطل،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے رہیں،بازاروں سے ایل پی جی غائب،متعلقہ محکمہ سپلائی کی بحالی کے حوالے سے صحیح انفارمشن نہ دے سکا،تفصیلات کے مطابق محکمہ گیس سوات نے کی جانب سے جمعرات کواطلاع سامنے آئی تھی کہ جمعہ کو ضروری کام کے سلسلے میں صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک گیس کی سپلائی بندرہے گی
جس پر صارفین نے اس دن ضرورت کو پوراکرنے کیلئے ایل پی جی خرید کر کام چلالیا تاہم رات آٹھ گیس کی سپلائی بحال نہیں ہوئی جبکہ رات نو بجے کے بعدجب محکمہ گیس کے فون نمبر پر رابطہ کیاگیا تووہاں سے اس حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب بھی نہیں ملا جس کے بعدلوگوں نے ایک بار پھر ایل پی جی خریدنے کیلئے بازراوں کا رخ کرلیا مگر وہاں پر رات ہونے کی وجہ سے بیشتردکانیں بند تھیں اورجودکانیں کھلی تھیں وہاں پرایل پی جی غائب تھی اس صورتحال کی وجہ سے گھروں کے چولہے بائیس گھنٹے ٹھنڈے اورصارفین مشکلات میں مبتلا رہیں جبکہ ساری رات شدیدپریشانی میں گزاری،اس کے علاوہ اس رات گھریلوصارفین کو کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنارہا ،مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے محکمہ گیس کی اس غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
392 total views, no views today


