مینگور، صوبہ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن خاتون ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا ہے کہ ایک کروڑ روپے کا فنڈ تمام یونین کونسلوں میں مساویانہ طریقے سے تقسیم کئے جا رہے ہیں جس میں مختلف علاقوں میں ہینڈ پمپ ، واٹر سپلائی سکیمیں ، خواتین کی فلاح و بہبود کی سکیموں پر خرچ کئے جا رہے ہیں یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز سیدو شریف چنار چینہ میں 13 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پارک کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سیدو شریف کے صدر ناہید شاہ ، نائب صدر حیدر علی خان ، جنرل سیکرٹری خورشید علی بابر ، جائنٹ سیکرٹری مسکین شاہ ، پریس سیکرٹری شکیل خان ، سہیل سلطان ایڈوکیٹ ، سراج ماما اور پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ علاقے کے معززین موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ شیر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے برسرپیکار ہے ، ترقیاتی سکیموں کا فنڈ مساویانہ طریقے سے تقسیم کی جا رہی ہے ، مخالفین پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور اُن کے طرز حکومت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔
434 total views, no views today


