سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)صوبائی حکومت کے اہم ترین منصوبے پر سوالیہ نشان لگ گیا، اربوں روپےسے شروع ہونے والے بلین ٹری پراجیکٹ ٹمبر مافیا کے نشانے پر اگیا، سوات کی تحصیل مٹہ کے گاوں سلاتنڑ چنکارئی کے جنگلات کو گزشتہ کئی دنوں سے ٹمبر مافیا کاٹ رہی ہے، درجنوں قیمتی درختوں کو اب تک کاٹ دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کمپارٹ نمبر 21 اور 22 میں کھلے عام قیمتی درختوں کی کٹائی جاری ہے، جبکہ فارسٹ اہلکاروں نے خاموشی اختیار کرلی ہے، فارسٹ آفیسر ایس ڈی ایف او ہمایون خان کے مطابق کسی قسم کی قانونی یاغیر قانونی کٹائی نہیں کی جارہی ہے۔
2,292 total views, 2 views today
Comments