کبل ( الطاف خان سے) کبل پریس کلب کے صحا فیوں کے ساتھ بھر پورتعاون جا ری رینگے ،کبل کے صحافیوں کے قربا نیاں نا قا بل فراموش ہیں ، ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان مسلم لیگ ن تحصیل کبل سوات کے رہنما حا جی رضا خان نے گزشتہ روز کانجو میں کبل پر یس کلب کے نئے دفتر کے افتتا ح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل میں پریس کلب کا قیا م ایک خو ش آئند اقدام ہے اور انشاء اللہ اس کے مثبت نتا ئج بر آمد ہو نگے ۔انہو ں نے کہا کہ تحصیل کبل کے صحا فیوں نے علا قہ عوام کیلئے کشیدہ حا لت میں جو قر بانیاں دی ہیں وہ یقیناًنا قابل فراموش اور با عث فخر ہیں انہو ں نے کہاکہ ہم ہمیشہ کبل پر یس کلب کو سپورٹ کریں گے ۔ اس موقع پر پا کستان مسلم لگ ن کے رہنما حا جی ملو ک آ ف جٹکو ٹ ، یو نین کونسل بر ہ بانڈی کے صدر ظا ہر شاہ اور پا رٹی کے دیگر عہدیداران بھی مو جو د تھے ۔ اس مو قع پر کبل پر یس کلب کے صدر علی شیر میاں معزز مہما نوں کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ علا قہ عوام کے مفا د کے خا طر کبل پر یس کلب کے صحا فی کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کریں اور حسب ثا بت اپنا بھر پور کر دار ادا کرتے رہینگے ۔
1,808 total views, 2 views today