مٹہ سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مٹہ سوات کے علاقہ پیوچار میں گزشتہ روز سے دو فریقین کے درمیان پانی پر تنازعہ پیدا ہوا تھا جس میں ایک فریق نے گزشتہ روز تحصیل ناظم عبد اللہ خان سے ملاقات کی تو دوسرے دن دوسرے فریقین نے بھی مٹہ سوات میں احتجاج کیا۔دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر رپورٹ بھی درج کردی ہے جس پرایس پی آپر سوات مشتاق خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی مٹہ اکبر شنواری‘تحصیل ناظم عبد اللہ خان‘مقامی تھانے کے ایس ایچ او شہنشاہ خان نے دونوں فریقین کو مٹہ پولیس سٹیشن بلا کر اسسٹنٹ کمشنرمٹہ‘ پولیس اورناظمین کے سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ بروز ہفتہ کو دونوں فریقین کا موقف سنیں گے اور وہاں پرموقع دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔اس موقع ایس پی آپر سوات مشتاق احمد خان نے کہا کہ قانون کو ہاتھوں میں لینے کے بجائے یہ مسئلہ بھائی چارے اور افہام وتفہیم سے حل کیا جائے اور امن وامان بحال رکھا جائے۔
1,748 total views, 2 views today