سوات(خورشید علی )سوات میں بھی دینی جماعتوں کے اتحاد کی توثیق کردی گئی، بڑے بڑے سیاسی پارٹیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجھ گئی ، جماعت اسلامی کے المرکز اسلامی سنگوٹہ مین دینی جماعتوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ انے والے الیکشن میں دینی جماعتیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگے، جس مین ایک جگہ اور ایک انتخابی نشان ہوگا، ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے اسی سے محمد امین، پی کے اکیاسی سے جمعیت علمائ اسلام کے مولانا مفتی نظام الدین، پی کے بیاسی ، تریاسی اور پچاسی سے جماعت اسلامی ، اسی طرح چوراسی اور پچاسی سے جمیعت علمائ اسلام کے امیدوا متحدہ مجلس عمل کے نشان سے الیکشن لڑینگے، این اے 29 اور 30 سے جمیعت علمائ اسلام کے امیدواران الیکشن لڑینگے، یہ بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ ائندہ جتنے اجتماعات ہونگے وہ دینی جماعتیں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے لڑینگے۔ایم ایم اے کی بحالی کے بعد حکمران جماعت پی ٹی ائی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں پریشان ہوگئی ہیں۔
1,580 total views, 2 views today