مینگورہ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سوات کی جانب سے شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کے لئے امدادی کیمپ لگا دیا گیا ، کچہری چوک سیدو شریف میں لگائے گئے کیمپ میں تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی رہنماء نعیمہ ناز اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی ، کیمپ آج اتوار کوبھی کچہری چوک میں لگا یا جائیگا
اور رمضان میں کیمپ شہر کے مختلف علاقوں میں لگایا جائیگا ، اس موقع پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ارکان سے اپنے خطاب میں نعیمہ ناز نے کہا کہ وزیرستان کے غیور پختونوں نے اپنے علاقہ اور ملک بھر میں امن کے قیام کے لئے نقل مکانی کی اور سرد علاقوں کو چھوڑ کر گرم علاقوں میں منتقل ہوگئے ہیں اور اب صوبہ اور ملک کے تمام لوگوں کی ذمداری ہے کہ وہ اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں ۔
403 total views, no views today


