کبل، تحصیل کبل یوسی قلاگے کے علاقہ جبہ گئی میں آدھی رات کو لعلی ولد بیلادر کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ، آگ کی زد میں آکر مویشی خانہ میں موجود 4 گائے ، 2 بیل اور 3 بکریاں مرگئے جبکہ گھر میں موجود گھریلو سامان اور اشیائے خوردونوش مکمل طور پر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ،
جس کی لاگت 15 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ، اس موقع پر مالک مکان لعلی اور پی ٹی آئی تحصیل کبل کے نائب صدر حیات خان نے میڈیا کو بتایا کہ مویشی ، گھر اور گھریلو سامان ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی تھی جس سے محروم ہوگئے ، لہٰذا حکومت ، تحصیل انتظامیہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے امداد کی ہمدردانہ اپیل کی جاتی ہے ۔
438 total views, no views today
Comments


