مینگورہ، بنڑ پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او محمد انورنے اپنے ٹیم کے ہمرا ہ ملزم امروز خان ولد صفیر خان سکنہ مدین مانکیال حال نویکلے مینگورہ کو گرفتار کر کے انکی قبضہ سے 271لیٹر دیسی شراب بر امد کر کے ملزم کو حوالات میں بند کردیا ،واضح رہے کہ ملزم نے اپنے گھر میں دیسی شراب کے فیکٹری بنائی تھی جسے گزشتہ روز بنڑ پولیس نے سیل کردیا
اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او بنڑ انور خان نے کہاکہ ہم نے عہد کیا ہے کہ بنڑ پولیس سٹیشن کے احاطے سے جرائم و برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کرکے دم لیں گے انہوں نے کہاکہ حالیہ ہفتے میں بڑے مقدار میں منشیات قبضے میں لئے جاچکے ہیں جبکہ قتل اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بنڑ پولیس کا ہر جوان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے اور کسی بھی جرائم پیشہ فرد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور سلسلے میں بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیگی۔
407 total views, no views today


