سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کی قسمت میں شادیوں کےا نگھوٹیاں ضرور ہیں لیکن وزارت عظمیٰ کی شیروانی نہیں ہے، قصور واقعہ پر واویلا کرنے والے عمران خان اسمائ قتل کو بھول گئے ہیں، پارلیمنٹ پر لعنت بیھجنے والوں نے کتنی تنخواہیں لیں وہ بھی عوام کو بتائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اوڈیگرام میں حبیب علی شاہ کی شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر مقام نے کہا کہ عمران خان شیخ چلی کی طرح ڈرامہ رچا رہے ہیں، لاہور میں زرداری ، قادری اور نیازی کا شو پلاپ اور گھٹ جوڑ کو عوام نے مسترد کردیاہے،انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسوس کا ملزم ابھی تک کیوں گرفتار نہ ہو سکا ہے، اس کے پیچھے کون ہے سب کو معلوم ہے، انہوں نے کہا کہ ایک ارب درخت تو کہی نہ لگے لیکن جعلی مینڈیٹ والے اربوں روپے ضرور کھا گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگلا وزیر اعظم شہباز شریف ہونگےجس کا چین نے بھی اعتراف کرلیا ہے،
1,272 total views, no views today



