سوات(خورشید علی)جے یوائی کے سابقہ رکن حبیب علی شاہ ن لیگ کا حصہ بن گئے ، اپنے گھر اوڈیگرام میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حبیب علی شاہ نے کہا کہ میں نے جے یو ائی چھوڑ دی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ ن کا رکن بن گیا ہوں جس پر مجھے فخر ہے، میں اس پارٹی کیلئے تن من دھن لگاؤنگا، انہوں نے کہا کہ اسی جماعت سے اگلے الیکشن میں حصہ بھی لونگا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے سوات کے عوام کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے کام کئے ہیں جس میں بجلی اور گیس کے بڑے منصوبے شامل ہیں ۔
1,186 total views, no views today
Comments



