مینگورہ، مینگورہ شہر کے 12ٹرانسفارمر خراب، بیشترعلاقوں کی بجلی بند، شہری اذیت کے شکار تحصیل کبل میں بھی آٹھ ٹرانسفارمر خڑاب، عوام کاسڑکوں پرآنے کاخدشہ۔ مینگوہر شہر سمیت سوات بھر کے بیشترٹرانسفارمر خراب ہوچکے ہیں معلوم ہواہے کہ شہرمیں 12 تحصیل کبل میں آٹھ اور دیگر علاقوں میں بھی متعدد ٹرانسفارمرخراب ہوچکے ہیں جس سے لاکھوںآبادی کوبجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے اور وہاں کے عوام شدید گرمی کے باعث مشکلات کے شکارہیں۔ اوریہ بھی معلوم ہواہے کہ محکمہ واپڈا کے پاس ٹرانسفارمربھی نہیں
اوپر رمضان المبارک آگیا، ممبران اسمبلی کو علم ہے لیکن ابھی تک کچھ نہ ہوا یہ بھی خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ ٹرانسفارمر رمضان میں بھی مرمت نہیں ہوسکیں گے۔سوات کے آٹھ صوبائی اور تین قومی اسمبلی کے ممبران کل ملا کر گیارہ ہوگئے لیکن گیارہ کے گیارہ نااہل ہے ان کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی پلان نہیں ہے ادھر عوام کے اندرلاوا پٹ رہاہے اور کسی بھی وقت سڑکوں پر آکر احتجاج شروع کرسکتے ہیں محکمہ واپڈا اور حکمران ٹرانسفارمر مرمت کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
424 total views, no views today


