سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) اے ڈی سی محمد طاہر خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ، اس سلسلے میں سوات کے تحصیلوں کے درمیان فٹ بال کا ایک ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ، جس کا فائنل میچ گذشتہ روز کبل کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا ، فائنل میچ میں تحصیل کبل اور تحصیل بابوزئی کے ٹیموں کا امنا سامنا ہوا ، جوکہ تحصیل بابوزئی کے ٹیم نے جیتا ، میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان تھے ، میچ کے اختتام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ، اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار ، اے اے سی بابوزئی عامر علی شاہ اور سپورٹس افیسر سوات عبدالسلام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
1,346 total views, no views today
Comments



