خوازہ خیلہ(ناصر علی سے ) سیکرٹری بورڈ سوات عمر حسین نے کہا ہے پرائیویٹ سکولوں نے سرکاری سکولوں کا بوجھ اٹھا کر تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا،پرائیویٹ سکولوں میں غریب اور نادار طلباء وطالبات کیلئے کوٹہ مختص کریں،شمع سکول اینڈ کالج میں قابل طلباء طالبات ملک وقوم کیلئے کار آمد ہو نگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمع پبلک سکول میں اینول ڈے کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر علی باش خان،تحصیلدار خوازہ خیلہ نصیر عباس،تحصیل نائب ناظم شیر اصغر خان،پرنسپل وطن علی،مولاناسمیع الحق،فاروق علی خان،حبیب اللہ خان،اور ظفر علی نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ شمع پبلک سکول اینڈ کالج نے شمع ٹسٹنگ سروس سسٹم متعارف کرانے سے قابل طلباء وطالبات کو اگے جانے کا موقع مل جائے گی،ترقی یافتہ ممالک میں استادکو بہت بڑا مقام حاصل ہے انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام معاشرے کا حصہ ہے اور اسکا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے تمام پرائیویٹ سکولز غریب عوام کے بچوں کیلئے فری داخلے اور خصوصی رعایت کریں پروگرام میں طلباء نے ملی نغمے،نعت اور مزاحیہ خاکے پیش کرنے پر انعامات حاصل کئے۔
1,144 total views, no views today



