مٹہ ( رحیم خان)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا علامہ محمد صدیق ضلعی امیر قاری محمود طیب اکبری تحصیل امیر قاری داود الحسن اور رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ عوام نے 2018کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کے ہاتھوں حقیقی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور عوام کیساتھ کئے گئے ایک ایک زیادتی کا بدلہ لیکر علماء کے ہاتھوں اپنے حقوق لیکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے حکومت کے بعد کسی نے بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اور جن لوگوں نے عوام سے وعدے کرکے اب تک ووٹ لیا ہے ان لوگوں نے اگر عوام کیلئے دس فی صد کام کیا ہوتا تو اج عوام اور علاقے کی حال یہ نہ ہوتی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بازخیلہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے سابق امیر مٹہ تحصیل مو لانا عبید اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے بڑی تعداد میں خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کی جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوچکی ہے اور اس وقت صوبائی حکومت کے ناکام پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ دیوالیہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے عمران خان وقت سے پہلے اسمبلی ختم کرنے کی باتیں کرتے ہیں کیونکہ انکے پاس مزید حکومت کرنے کیلئے پیسے اور صلاحیت نہیں ہے کیونکہ سود کو ختم کرنے والے حکومت نے صوبے کو سودی قرضوں تلے ڈوبوں دیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انکے حقوق دینے والے صوبائی حکومت نے نوجوانوں سے روز گار چھین کر اس وقت دیگر عوام کیساتھ ساتھ نوجوان نسل بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے اور انشاء اللہ اب نوجوانوں نے جمعیت علماء اسلام کے ہاتھوں ان لوگوں سے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں صوبے اور مرکز میں علماء کے حکومت ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کالال اسلام کے خلاف کسی بھی قانون کو پاس کرنے کی جرات نہیں کرسکتے اور جمعیت علماء اسلام نے ختم نبوت کے بل پر ثابت کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام مزید کسی کی جھوٹ اور دھوکے کی نعروں پر توجہ نہ دیں اور ملک میں ایک اسلامی نظام اور اسلامی معاشرے کی قیام کیلئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیں
950 total views, no views today



