مینگورہ، ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین افرادسپردخاک کردئے گئے،تینوں افراد علاقہ جاؤنڈ میں کارکھائی میں جاگرنے سے جاں بحق ہوئے تھے ،دوزخمی،ہسپتال میں زیرعلاج،ایک ہی گھرسے تین جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا،رقت امیزمناظردیکھنے کو ملے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاوہ جاؤنڈمیں موٹرکار نمبر پی ایس ایم 3290موڑکاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرئی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں آٹھ سال کا بچہ مرسلین ولد فہدداوراصغرولدنواب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دیگرتین افرادضیاء اللہ ،امیراوربلا ل ساکنان رنگ محلہ مینگورہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداکی غرض سے ہسپتال پہنچاگیا
جہاں پر ایک زخمی ضیاء اللہ ولد ابوبکرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جاں بحق اورزخمی ہونے والے افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں،المناک حادثہ کی خبرپورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،دوسری جانب ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرم مچ گیا ،جاں بحق ہونے والے دوبچوں اورایک نوجوان کو گذشتہ روز سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان حاجی بابا مقبرہ میں سپردخاک کردیاگیا ،جنازے میں سیاسی وسماجی شخصیات،اہلیان علاقہ اورمتاثرہ خاندان کے رشتہ داروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی،جاں بحق ہونے والے تینوں افرادمیل نرس انغاپورمحمدخضرحیات خان،ڈسپینسرمحمدموسیٰ خانکبل ہسپتال ،ای پی آئی ٹیکنیشن محمدابراہیم سیدوہسپتال کے بھانجے جبکہ اکرام اللہ اوریوسف علی کے نواسے وبھتیجے تھے جن کی فاتحہ خوانی حاجی بابا روڈرنگ محلہ مسجدحاجی شیرین میں ہورہی ہے۔
440 total views, no views today


