سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے سیاحتی وپہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق کالام ، مہوڈنڈ ، اتروڑ سمیت دیگر بالائی علاقوں، مالم جبہ اور سنگر میں ہلکی برفباری دوپہر بارہ بجے کے قریب شروع ہوئی ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، سردی کیو جہ سے لوگوں نے گرم کپڑے ، کمبل پہننا شروع کر دیئے ہیں، اسی طرح میدانی علاقوں میں ہلکی ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہی ،
1,458 total views, 2 views today
Comments