سوات (سوات نیوزڈا ٹ کام) ایس ایچ او پولیس سٹیشن شاہ ڈھیرئی الطاف خان نے کہا ہے کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے ، عوام دوست پولیس عوام کی حفاظت کیلئے 24گھنٹے چوکنا ہے ، شاہ ڈھیرئی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر عوام دوست پولیس اور عوام کے درمیان رابطے بحال کردیئے ہیں اور ان کے درمیانی دوریاں ختم کردی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے اسلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکیں ، انہوں نے کہا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف بھر پور اپریشن جاری رہیگا ۔
1,164 total views, 2 views today
Comments