مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام ) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین الحدیث کے مرکزی امیر ضلع سوات مولانا سید الرحمان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل 2018کے الیکشن میں پوری ملک میں کامیابی حاصل کرینگے کارکنان متحدہ مجلس عمل کے پیغام گھر گھر تک پہنچادے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی قیام امت مسلمہ کو درپش چیلنجوں کی مقابلے کیلئے وقت کاتقاضا تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ مین متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کے پہلے تعاروفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے حاجی اسحاق زاہد شیر محمد داود الحسن اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر جے یو ائی کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی جماعت اسلامی کے ضلع کونسل ممبر ثناء اللہ فاروقی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے قیام وقت کی ضرورت تھی اور انشاء اللہ ایم ایم اے ہی ائندہ الیکشن مین کامیابی حاصل کرکے صوبے کیساتھ ساتھ مرکزمیں بھی حکومت بنایئنگے انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ایم ایم اے کا پیغام گھر گھر تک پہنچا ئے اور عوام کو اگاہ کریں کی اس وقت ملک وقوم کیلئے جس قیادت کی ضرورت ہے وہ صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے بحالی ملکی سطح کی علاوہ پوری عالم اسلام کیلئے ایک خوش ائند بات ہے اس موقع پر ایک قرار داد بھی منظور کیا گیا جس میں پانچ فروری پر یوم کشمیر کی موقع پر ایم ایم اے ضلع سوات کے طرف سے کشمیریوں بھائیوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی جایئگی
2,090 total views, no views today



