کانجو، تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی کے مختلف محلوں میں گزشتہ دس دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے عوام کوس شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ منتخب نمائندے لمبی تان کر سو گئے ہیں اور اوپر سے رمضان کی آمد سے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی کے مختلف محلوں جسمیں سر فہرست محلہ شاہین، چوک، ڈھیرکئی اور دیگر محلے شامل ہیں ۔ گزشتہ دس دنوں سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے عوام شدید ذہنی اذیت سے دو چار ہو رہے ہیں ۔
اہلیان کوزہ بانڈئی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر عوام کو مسائل کی دلدل میں چھوڑ دیا ہے ۔ سخت گرمی اور رمضان کے با برکت مہینے میں عوام کے ساتھ نا روا سلوک رکھنے والے رویہ سجھ سے بالا تر ہے ۔ اس موقع پر عوام نے کہا کہ اگر جلد از جلد ٹرانسفارمر مرمت نہیں کیا تو عوام احجاجا مٹہ مینگورہ روڈ کوزہ بانڈئی کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ واپڈا اور منتخب عوامی نمائندوں پر عائد ہوگی ۔
346 total views, no views today


