مینگورہ ، تھانہ رحیم آباد کے پولیس نے گیارہ سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کرنے والے دوملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گیارہ سالہ معصوم بچے نے تھانہ آکر فریاد کیاکہ دوملزمان جن کے نام شیرعلی ولد جمروزسکنہ نوشادمحلہ اور اظہار ولد شجاع الدین ساکن فیض آباد نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے
جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیاہے واضح رہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے انتظامیہ اور ذمہ دار اس قسم کے واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔
371 total views, no views today
Comments


