مینگورہ ، ماہ صیام میں بھی بجلی بند، واپڈاکاعوام پر ترس نہ آیا ممبران اسمبلی ناکامی چھپانے کیلئے عوام کیساتھ سڑکوں پرآگئے، عوام بے بسی دیکھکر مینڈیٹ پر ناخوش، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیابھرمیں مسلمانوں کیلئے ہرقسم کے سہولیات فراہم کئے جاتے ہیں ہرریاست مسلمانوں کو ریلیف کیلئے اشیاء خوردونوش کی بڑی مقدارفراہم کرتے ہیں اور اسی طرح نرخوں کوبھی اعتدال میں لاکر ماہ رمضان کاخصوصی خیال رکھا جاتاہے لیکن یہاں سسٹم الگ ہے یہاں کے حکمران عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے احتجاج تک کرسکتے ہیں
عوام کے ساتھ سڑکوں پرآسکتے ہیں۔خصوصاً سوات کے عوام کیساتھ توگزشتہ کئی دھائیوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھاجارہاہے تحریک انصاف کی تبدیلی کی حکومت آئی توکچھ سکھ کاسانس لیایہاں کے عوام نے لیکن مسائل بڑھ گئے اور ممبران اسمبلی ایوان میں بات کرنے کے بجائے عوام کیساتھ سڑکوں پر آگئے جوسمجھ سے بالاترہے اور وعام بھی اس سے تشویش میں ہے کہ عوامی نمائندے احتجاج کے بجائے وفاق سے صوبے کے عوام کے مسائل کے حوالے سے بات کریں اور بجلی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کرداراداکریں۔
403 total views, no views today


