مینگورہ، ڈیڈک چیئرمین ورکن صوبائی اسمبل فضل حکیم نے بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ،خراب ٹرانسفارمروں کی مرمت میں تاخیری حربوں اورپانی کی عدم دستیابی کے خلاف کارکنوں کے ہمراہ واپڈاکا گھیراؤکرنے کی دھمکی دے دی،آج ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا،ماہ رمضان میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیاہے ،ہنگامی بنیادوں پرٹرانسفارمروں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں،اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناروالوڈشڈنگ کی وجہ سے مختلف قسم کے مسائل اورمشکلات جنم لے رہے ہیں
اور اب تو عوام اس صورتحال کے ذمہ دارہمیں ٹہرارہے ہیں لوگ مظاہرے اورجلسے جلوس کررہے ہیں مگرواپڈاکی جانب سے خاموشی چھائی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ مینگورہ شہر میں زیادہ لوڈکی وجہ سے ٹرانسفارمرجلنے کا سلسلہ جار ی ہے مگر واپڈاکے پاس کسی قسم کا متبادل انتظام موجود نہیں اس لئے ہم نے اس کے لئے رقم جمع کرادی کہ اگر کسی علاقے کا ٹرانسفارمرجل جائے تواس کی بحالی تک علاقے کو متبادل کے طورٹرانسفارمرفراہم کیاجاسکے اس مقصدکیلئے فنڈنکال دیں گے،انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جگہ جگہ مظاہروں اوردھرنوں کا سلسلہ جاری ہے مگروفاق اورواپڈاپر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ وہ اس سے خوش ہوتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے بھی یہی ہے کہ یہاں پر حالات خراب ہوں،دوسری جانب واپڈاوالے ہمیں بھی سڑکوں پر نکلنے پر مجبورکررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ واپڈانے روش تبدیل نہیں کی تو کارکنوں سمیت احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیں گے ،عوامی اورہمارے احتجاج کے دوران جو بھی نقصان ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈحکام پر ہوگی،انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کاحتمی فیصلہ آج کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
398 total views, no views today


