سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا ماہانہ اجلاس ، قصور کی زینب ، عاصمہ زانی اور نقیب اللہ محسود کے قتل کی مذمت ، فاتحہ خوانی کی گئی، ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے اور انہیں قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ ، ممبران نے نئے ٹی ایم او احسان اللہ خان کو مبارکباد دی اور واسا سمیت دیگر علاقائی مسائل پر تفصیل سے بحث کی ، سوئی گیس ، بجلی ، پانی ،صفائی اور دیگر امور پر ممبران نے کھل کر اظہار خیال کیا ، تاہم اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے افسران کی اجلاس میں عدم شرکت پر ممبران نے افسوس کا اظہار کیا ، ممبران یوسف علی خان ، عبدالکریم خان ، بخت منیر خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، شوکت خان ، عدنان خان ، اختر خان ، حاجی محمد انور خان ، علی محمد خان ، عمر ربی ،محمد اقبال کاکا جی ، ڈاکٹر خالد محمود خالد اور خواتین ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ، تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان نے جب ممبران کو تقاریر کی اجازت دی تو ممبران نے واسا کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا کہ واسا میں فنڈز اخراجات ، بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات کی جائے ، واسا ( ڈبلیو ایس ایس سی ) میں جمعداروں کے بجائے خاکروب اور پانی عملہ بھرتی کیا جائے ، اسطرح افسران محکمہ صحت ، تعلیم ، پانی ، صفائی اور سوئی گیس کے افیسز کی اجلاس میں عدم شرکت ، منگلور میں سوئی گیس پر سیاست کرنے ، سیدو ہسپتال میں ایم آر آئی کی بندش اور سیدو ہسپتال کے لئے بلڈنگ کو نہ کھولنے ، ایکسپریس لائن پر عمل نہ ہونے ، ودودیہ ہال میں صفائی مہم کے دوران تحصیل کونسل کے ممبران کو مدعو نہ کرنے ، واسا کے خرچ کردہ 12کروڑ 73لاکھ روپے جو ٹی ایم اے مینگورہ سے حاصل کردہ ہے کی بھی تحقیات کرنے ، ٹیوب ویلوں کی بندش اور خراب حالت کا نوٹس نہ لینے کی مذمت کی ، اس دوران اختر خان ، بخت منیر ، عمر ربی اور ایک خاتون ممبر نے واسا کے خلاف اجلاس سے واک اوٹ کیا تاہم تحصیل ناظم اکرام خان اور دیگر نے ناراض اراکین کو منا کر اجلاس میں واپس لائے اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ، تحصیل ناظم کرام خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور مسائل کے حل کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا ، اجلاس میں تحصیل کونسلر شوکت خان کو طبیعیت کی ناسازی پر سیدو شریف کے ہسپتال کو منتقل کردیا گیا اس کے بعد اسپیکر نائب ناظم فضل حمید خان نے آئندہ منگل تک کیلئے اجلاس ملتوی کردیا ۔
1,572 total views, 2 views today