کبل(تحصیل رپورٹر) سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین کا کامیاب دورہ افغانستان،اہم شخصیات سے ملاقاتیں،طلبہ داخلوں پر تفصیلی بحث،امن کے لئے دونوں ممالک کے تعاون کو لازمی قرار دیا گیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم رما خیل ننگر ھال یونیورسٹی افغانستان میں منعقدہ باچا خان سیمینار میں پاکستانی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے اپنے دورے میں محمد رحیم رماخیل نے ننگر ھال صوبہ کے گورنر گلاب مینگل اور لغمان کے کورنر عبد الجبار ابراہیمی کے ساتھ طویل ملاقاتیں کی جبکہ ننگر ھال یونیورسٹی کے وائس چانسلرببرک میاں خیل کے ساتھ طلبہ کے دخلوں پر تفصیلی بحث ہوئی جس پر وائس چانسلر نے یقین دہانی کرائی کہ غریب پاکستانی طلبہ کو قانون اور انصاف کے مطابق میرٹ پر داخلے دئے جائیں گے کامیاب دورہ کے موقع پر محمد رحیم رما خیل نے افغانستان ایمبیسی،گورنر ننگر ھال و لغمان اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کے خاطر پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون انتہائی لازمی ہے خطے میں قیام امن کے لئے دونوں مسلم ممالک کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
1,296 total views, 2 views today