سوات(خورشید علی )سوات میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں ردوبدل ، فیض اباد، امانکوٹ کو پی کے اکیاسی ، جبکہ مرغزار اسلام پور کوکارئی اور منگلور کو ایک نئے صوبائی حلقہ بنانے کا امکان ، ذرائع کے مطابق سوات میں ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست کے اضافہ کے بعد سیاسی رہنماؤں اپنے من پسند حلقے بنانے کیلئے تگ ودو کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق امانکوٹ اور فیض اباد یونین کونسل کو حلقہ پی کے اسی سے الگ کردیا گیا ہے اورا س کو پی کے اکیاسی کا حصہ بنایا جارہا ہے، حلقہ پی کے اکیاسی لنڈاکے سے شروع ہو کر امانکوٹ فیض اباد پر ختم ہوگا، جبکہ بیاسی کا حلقہ تحصیل کبل پر مشتمل ہوگا، اسی طرح ایک نئے صوبائی حلقہ کیلئے پی کے اکیاسی سے منگلور ، جامبیل، اسلام پور ، اکامعروف بامی خیل اور سنگوٹہ دنگرام یونین کونسل کو الگ کردیا گیا ہے ااسی طرح یہ چھ یونین کونسل صوبائی اسمبلی کے نئے حلقہ پر مشتمل ہونگے، حلقہ این اے 29 کیلئے تحصیل بابوزئی ، بریکوٹ اور کچھ حصہ چارباغ پر مشتمل ہوگا، قومی اسمبلی کا نیا حلقہ این اے 30 تحصیل کبل ، اور مٹہ پر مشتمل ہونگے، این اے 31 تحصیل خوازہ خیلہ، بحرین پر مشتمل علاقہ ہو گا۔اب سیاسی جماعتوں کے رہنماء کوشش کررہے ہیں جو حلقہ بندیاں ہورہی ہے، اس میں وہ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے اپنی مرضی کا حلقہ بنائیں اور اس سے کامیاب ہو جائیں ۔
2,260 total views, no views today



