سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے تحصیل کبل میں ہونے والے خودکش حملہ کیخلاف سیاستدانوں کا ردعمل سامنے ارہا ہے، جماعت اسلامی، جمیعت علماء اسلام ، ن لیگ، قومی وطن پارٹی ،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے واقعہ کی مزمت کردی، اے این پی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سابقہ صوبائی وزیر واجد علی خان ، محمد امین، صادق عزیز، اسحاق زاہد، فضل الرحمان نونو، فضل حکیم، اختر حسین ، مراد سعید سمیت دیگر رہنماؤں نے کبل خود کش دھماکے پرزور مذمت کی ہے اور اس خود کش دھماکے میں شہید اور زخمی جوانوں کے خاندانوں دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سوات کے امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
1,862 total views, no views today



