سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں خودکش حملہ کیوجہ سے سوات کا فضاء دوسرے روز بھی سوگواررہا، خودکش حملہ کی گونج اور اس میں شہید ہونے والوں کیساتھ ہمدردی کے جذبات، سیکورٹی فورسز کا دوسرے روز بھی سرچ اپریشن، متعدد افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ شریف اباد میں ارمی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں خودکش حملہ کی وجہ سے سوات کی فضاء دوسرے روز بھی سوگوار رہی ، لوگوں نے دھماکہ میں شہید ہونے والے فوجی افیسرز اور جوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی، جبکہ دوسری طرف سیکورٹی فورسز نے سہولت کاروں کو پکڑنے کیلئے تحصیل کبل، چارباغ اور دیگر علاقوں میں سرچ اپریشن جاری رکھا، جس میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
1,952 total views, 2 views today