بریکوٹ( ریاض احمدسے)ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہاہے کہ سوات پولیس بہترین فورس ہے اور ہر قسم حالات سے مقابلاکرسکتے ہیں ۔تاریخ گواہ ہے کہ سوات پولیس نے عوام کے جان ومال اور امن وامان کے لئے جان کی قربانیاں دی ہیں اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دی ہیں ۔سوات کے بارڈر ز پر جہاں بھی چیک پوسٹیں ہیں پولیس اپنی ذمہ داریاں خوبی سرانجام دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ کے نئے تعمیر شدہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ ،ایس ایچ او غالیگے رحیم خان ،ایس ایچ او تھانہ شموزئی ، ریڈر ٹو ڈی ایس پی خلیل خان، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ صدر صدیق علی خان ۔بخت جمیل خان ،سابق ڈی ایس پی فضل ربی خان،باچا خان ،جماعت اسلامی امیر بریکوٹ محمد ظاہر خان ،پی ٹی آئی سابق بریکوٹ صدر اسد خان کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی لوگوں نے شرکت کی ۔واحد محمود خان نے کہاکہ سوات میں منشیات فروشو ں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے یا تو وہ کاروبار چھوڑیں گے یا علاقہ چھوڑ نے پر مجبور ہوں گے ۔لنڈاکے پولیس چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں منشیات پکڑنے اور بریکوٹ سے کئی ماہ سے اغواہ ہونے والے معروف کارباری شخصیت ارشد خان کے بھائی کو بازیاب کرانے پر بریکوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں جرائم کے خاتمے اور پرامن ماحول برقرار رکھنے میں پولیس اور عوام دونوں مشترکہ کوشش کریں گے کیونکہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی ۔آخر میں انہوں نے ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ،ایس ایچ او رحیم خان ،بریکوٹ چوکی انچار ج اکبر حسین خان ،لنڈاکے چیک پوسٹ کے اے ایس ائی کریم جان خان او ر ان کی ٹیم کے لئے نقد انعامات او راسناد کا اعلان کردیا ۔
2,068 total views, 2 views today